Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2009

صدر آصف زرداری کی کراچی میں قتل کے واقعات کی شدید مذمت، صوبائی حکومت کو تحقیقات اور روک تھام کی ہدایت تمام

سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے لوگ ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنا دیں۔ صدر اسلام آباد ۔ 7جون (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں شہریوں کے قتل کے متعدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ان کی فوری تحقیقات اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں صدر نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے شہری باہمی اتحاد، ہم آہنگی اور تعاون کو مزید فروغ دے کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنا دیں۔