Jobs, Internet Jobs in Pakistan, Sindh, Karachi. Date July 14
تحریر سعید جان بلوچ جس طرح اداکار محمد علی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اسی طرح سندھ کے بڑے شہر حیدرآباد سے براستہ اسلام آباد کراچی آنے والے نامور صحافی اشرف خان انگریزی صحافت میں ایک بڑے صحافی کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ۔حیدرآباد کے پوش علاقے لطیف آباد میں جنم لینے والے اشرف خان نے سندھ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ایم اے کرنے کے بعد صحافت کے میدان کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہ اپنی رائے کی اظہار کی آزادی چاہتے تھے وہ جس وقت سندھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اس وقت ایم۔کیو۔ایم ایک نئی مضبوط سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی تھی حیدرآباد کے نوجوان تیزی سے ایم۔کیو۔ایم کی جانب راغب ہو رہے تھے اشرف خان کے دوستوں نے کافی کوشش کی کہ وہ کسی طرح ان کو بھی "ساتھی بھائی" بنالیں لیکن اشرف خان کی منزل "جی بھائی "نہیں بلکہ مظلوم و محکوم لوگوں کی کے لئے ایک آواز بلند کرنا تھا جس کے لئے انہوں نے سیاست کے بجائے صحافت کے میدان کا انتخاب کیا ۔ ممتاز پاکستانی فلمی اداکار محمد علی اور اشرف خان میں قدر مشترک بات یہ ہے کہ دونوں دراز قد اور ایک ہی شہر سے تعلق رکھتے ہیں ...
Comments
Post a Comment