عندلیبان ریاض رسول ﷺ میں سے ایک اور خوش نوا ،خوش ادا ثناخواں خالد حسنین خالد اپنے عشق اور اپنی پڑھت کے جاوداں رنگ بکھیر کے اس بارگاہ میں جا پنہچا جہاں ہم سب کو جانا ہے کسی کو آگے کسی کو پیچھے ۔ الفاظ ساتھ نہیں دے رہے کہ کیا کہا جائے اور کیسے کہا جائے ان لاکھوں چاہنے والوں کو پرسہ کیسے دیا جائے جو اس کی زبان سے اللہ اور اس کے محبوب کا ذکر سن کر شاد ہوتے تھے ۔ دل سے اٹھنے والی ہر آہ اور آنکھ سے جاری ہرآنسو سراپا دعا ہے ۔ یارب العالمین اپنے حبیب کے اس عظیم ثناخواں کا سفر آخرت آسان فرمااور اس کے ساتھ کرم والا معاملہ فرما آمین۔
Online Newspaper