Skip to main content

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہمیں سوگئے داستاں کہتے کہتے


عندلیبان ریاض رسول میں سے ایک اور خوش نوا ،خوش ادا ثناخواں خالد حسنین خالد اپنے عشق اور اپنی پڑھت کے جاوداں رنگ بکھیر کے اس بارگاہ میں جا پنہچا جہاں ہم سب کو جانا ہے کسی کو آگے کسی کو پیچھے ۔ الفاظ ساتھ نہیں دے رہے کہ کیا کہا جائے اور کیسے کہا جائے ان لاکھوں چاہنے والوں کو پرسہ کیسے دیا جائے جو اس کی زبان سے اللہ اور اس کے محبوب کا ذکر سن کر شاد ہوتے تھے ۔ دل سے اٹھنے والی ہر آہ اور آنکھ سے جاری ہرآنسو سراپا دعا ہے ۔ یارب العالمین اپنے حبیب کے اس عظیم ثناخواں کا سفر آخرت آسان فرمااور اس کے ساتھ کرم والا معاملہ فرما آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

صدر آصف زرداری کی کراچی میں قتل کے واقعات کی شدید مذمت، صوبائی حکومت کو تحقیقات اور روک تھام کی ہدایت تمام

سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے لوگ ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنا دیں۔ صدر اسلام آباد ۔ 7جون (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں شہریوں کے قتل کے متعدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ان کی فوری تحقیقات اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں صدر نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے شہری باہمی اتحاد، ہم آہنگی اور تعاون کو مزید فروغ دے کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنا دیں۔