Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2021

صحیفہ جبار کا شوبز شخصیات کو اپنی استعمال شدہ چیزیں فروخت کرنے کا مشورہ

  ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ساتھی شوبز شخصیات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی ان کیم طرح استعمال شدہ مہنگی چیزیں فروخت کرکے دوسروں کی مدد کے لیے پیسے جمع کریں۔ صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پوسٹ میں ساتھیوں کو بتایا کہ کچھ دن قبل ہی انہوں نے اپنی استعمال شدہ برانڈڈ اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرنا شروع کیں تو ان پر تنقید کی گئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سادہ طریقے سے انسٹاگرام اسٹوریز پر استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں اور بیگز کو فروخت کرنے کے لیے پیش کیا اور انہوں اپنی شرٹس، پینٹس اور کرتوں کو بیچ کر 5 لاکھ روپے جمع کرنے کا ٹارگٹ بنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:  صحیفہ جبار کو استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے پر تنقید کا سامنا صحیفہ جبار نے بتایا کہ کچھ ہی دنوں میں انہوں نے استعمال شدہ چیزیں بیچ کر 2 لاکھ روپے جمع کرلیے اور وہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے مزید چیزیں بیچ رہی ہیں۔ نہوں نے ساتھیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنی پرانی مہنگی اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مند لوگوں کے لیے پیسے جمع کر کے ان کی مدد کریں۔ https://www.dawnnews.tv/news/1157721/