Skip to main content

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو کیلئے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس




 پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. وزیرِ اعظم

ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو اس مقدس مشن کا حصہ بننا ہوگا . وزیرِ اعظم

علماء، اساتذہ، والدین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگہی مہم کا حصہ بنایا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت

انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے. وزیرِ اعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت.

ملک میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے مگر ملک سے اس موذی مرض کے جڑ سے خاتمے تک ہم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے. وزیرِ اعظم

قوم کیلئے سب سے بڑا خوشی کا دن وہ ہوگا جب ملک کا بچہ بچہ اس خطرناک مرض سے مکمل طور پر محفوظ ہوگا. وزیرِ اعظم

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تمام علماء کرام بشمول امام کعبہ نےبھی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو بالکل محفوظ اور بچوں کے معذوری سے پاک مستقبل کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ہے. وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم کا ملک کے تین اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی پر اظہار تشویش.

جن اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی اطلاع ہے وہاں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت

پولیو وائرس کے خلاف جنگ ہمارے مستقبل کے بقا کی جنگ ہے جسے ہمیں ہر قیمت پر جیتنا ہی ہوگا. وزیرِ اعظم

انسداد پولیو کے قومی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اور کلیدی تعاون پر ہم تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں. وزیرِ اعظم


نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو کی نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. 

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2022 میں ملک میں رپورٹ ہوئے 20 کیسز کی بہ نسبت رواں سال ابھی تک صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ قومی سطح پر انسداد پولیو مہمات کا تسلسل اور حکومتی سطح پر کوششیں ہیں. وزیرِ اعظم نے وزارت صحت، نیشنل ٹاسک فورس، صوبائی حکومت و انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد پولیو کیلئے کوششوں کو سراہا. 

اجلاس کو صوبائی وزراء اعلی اور چیف سیکریٹریز نے پولیو کی صوبوں میں موجودہ صورتحال اور حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا. اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان، بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ، پولیو سے بالکل پاک ہے جبکہ رواں سال خیبر پختونخوا میں اب تک صرف بنوں میں دو کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے. 

اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان، نیشنل ٹاسک فورس کے اعلی حکام، چاروں صوبوں کے نگران وزراء اعلی، چیف سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

Comments

Popular posts from this blog

ہم سب کا خان صاحب *اشرف خان*

  تحریر سعید جان بلوچ جس طرح اداکار محمد علی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اسی طرح سندھ کے بڑے شہر حیدرآباد سے براستہ اسلام آباد کراچی آنے والے نامور صحافی اشرف خان انگریزی صحافت میں ایک بڑے صحافی کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ۔حیدرآباد کے پوش علاقے لطیف آباد میں جنم لینے والے اشرف خان نے سندھ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ایم اے کرنے کے بعد صحافت کے میدان کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہ اپنی رائے کی اظہار کی آزادی چاہتے تھے وہ جس وقت سندھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اس وقت ایم۔کیو۔ایم ایک نئی مضبوط سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی تھی حیدرآباد کے نوجوان تیزی سے ایم۔کیو۔ایم کی جانب راغب ہو رہے تھے اشرف خان کے دوستوں نے کافی کوشش کی کہ وہ کسی طرح ان کو بھی "ساتھی بھائی" بنالیں لیکن اشرف خان کی منزل "جی بھائی "نہیں بلکہ مظلوم و محکوم لوگوں کی کے لئے ایک آواز بلند کرنا تھا جس کے لئے انہوں نے سیاست کے بجائے صحافت کے میدان کا انتخاب کیا ۔ ممتاز پاکستانی فلمی اداکار محمد علی اور اشرف خان میں قدر مشترک بات یہ ہے کہ دونوں دراز قد اور ایک ہی شہر سے تعلق رکھتے ہیں